آرمور /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ لاک ڈاون کے پیش نظر رکن اسمبلی جیون ریڈی نے اپنے والد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والد محترم قدیم آرمور کس طرح تھا آپکے تعلیم کے زمانے میں سیاسی قائدین کس طرح تھے اور کیا کچھ پرانے دوست یا کچھ افراد آپ سے ملاقات کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ تمہارے فرزند کے پاس ہمارے مسائل حل کروائیں اس بات کے کہنے پر میرے والد نے فورا” دوٹوک انداز میں کہا کہ بیٹا تونے آرمور کی ترقی میں اہم رول ادا کیا کئی برس سے زیر التوا آلور بائی پاس سڑک بنوائی آرمور ڈیویڑن کا قیام عمل میں لایا غریب غرباء ومستحق خاندانوں کی مدد ، سی یم ریلیف فنڈ کے تحت کئی غریب افراد کو علاج کے لئے سہولت فراہم ہو رہی ہے اس کے علاوہ اور کئی کام گنوائے جس پر میں نے خوشی اور مسرت سے جھوم اٹھا اور میری خوشی کی انتہا نہیں رہی۔۔