٭ عام آدمی پارٹی کے قائد و اوکھلا حلقہ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایل ایل ایم کے طالب علم منہاج الدین سے ان کے مکان پر ملاقات کی جن کی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ ملیہ میں احتجاج کے دوران آنکھ زخمی ہوگئی تھی۔ امانت اللہ خان نے منہاج الدین کو 5 لاکھ روپئے مالی امداد دی اور دہلی وقف بورڈ میں لیگل اسسٹنٹ کی مستقل ملازمت فراہم کی ہے۔
