رکن اسمبلی انیرودھ ریڈی نے عوامی مسائل کی سماعت کی

   

حیدرآباد 8 اگست (سیاست نیوز) جڑچرلا رکن اسمبلی انیرودھ ریڈی نے آج گاندھی بھون میں عوامی مسائل کی سماعت کی۔ انہوں نے درخواستوں کو قبول کیا اور اعلیٰ حکام سے ربط کرکے یکسوئی کی ہدایت دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے پروگرام شروع کیا ۔ پارٹی کو عوامی مسائل کی یکسوئی میں دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گاندھی بھون میں ہر ہفتہ ریاستی وزیر اور روزانہ کوئی عوامی نمائندہ سماعت کیلئے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور کے زیر التواء مسائل عوام رجوع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندراماں ہاؤزنگ ملک کی ایک تاریخی اسکیم ہے جس کے تحت پہلے مرحلہ میں ہر اسمبلی حلقہ میں 3500 مکانات الاٹ کئے گئے۔ 1