کاغذ نگر۔/12اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر منڈل سے پنچکل پیٹ منڈل کو جانے والے راستے میں موجود پیدا واگو ندی پر پل نہ رہنے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس سلسلے میں مقامی رکن اسمبلی مرکزی وزیر ار اینڈ بی نیتن گٹگری اس سے ملاقات کرتے ہوئے پیداواگو ندی پر تعمیراتی کاموں کے لیے مزید رقم کی منظوری کرنے کے لیے نمائندگی کی گئی تھی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے منظوری آنے پر آج مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے اپنے ہمراہ رکن قانون ساز کونسل ڈنڈے وٹھل کے ساتھ مل کر 18 کروڑ روپیوں کی لاگت سے منظور کیے گئے برج کے تعمیراتی کاموں کا سگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر کی ہریش راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کو آمد و رفتکی سہولت پہنچانے کی غرض سے سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کے لیے کروڑہا روپیوں کی منظوری کر رہی ہے۔ بعد ازاں رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے مقامی پارٹی قائدین اور عہدہ داروں کے ساتھ مل کر 18 کروڑ روپیوں کی لاگت برجکے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ڈیوزنل انجینیئر لکشمی نارائن بھی موجود تھے۔