رکن اسمبلی جگا ریڈی بھی پد یاترا کے خواہاں47 اسمبلی حلقوں کا احاطہ ‘ ہائی کمان سے اجازت طلبی

   

حیدرآباد۔28۔اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس کے ایک اور سینئر قائد کی جانب سے پد یاترا کے آغاز کے اعلان سے پارٹی حلقوں میں الجھن پیدا ہوچکی ہے ۔ ایک طرف صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی و دوسری طرف سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا کی پد یاترا جاری ہے۔ ایسے میں پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور رکن اسمبلی ٹی جگا ریڈی نے پد یاترا کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پد یاترا کی اجازت کیلئے تلنگانہ کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے کو مکتوب روانہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ورکنگ پریسیڈنٹ کی حیثیت سے انہیں پد یاترا کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پد یاترا کا منصوبہ رکھتے ہیں اور 47 اسمبلی حلقہ جات کا احاطہ کریں گے ۔ متحدہ میدک ضلع کے 10 اسمبلی حلقہ جات کے علاوہ حیدرآباد ضلع کے 15 ، متحدہ رنگا ریڈی ضلع کے 8 اور متحدہ محبوب نگر ضلع کے 15 اسمبلی حلقہ جات میں جگا ریڈی پد یاترا کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ر