رکن اسمبلی جگا ریڈی کو تادیبی کارروائی کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ

   

داخلی معاملات کو برسر عام لانا افسوسناک، ڈاکٹر چنا ریڈی کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس
حیدرآباد۔31۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی نے ریونت ریڈی کے خلاف بیان بازی اور ہائی کمان کو مکتوب روانہ کرنے والے رکن اسمبلی جگا ریڈی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تادیبی کارروائی کمیٹی کا اجلاس صدرنشین ڈاکٹر جی چنا ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جگا ریڈی کے بشمول کئی قائدین کے خلاف تادیبی کارروائی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کا احساس تھا کہ جگا ریڈی نے پارٹی قیادت کے خلاف ہائی کمان کو مکتوب روانہ کرنے کے بعد اسے برسر عام کرتے ہوئے ڈسپلن شکنی کی ہے۔ جگا ریڈی کے بیانات اور ان کی سرگرمیاں ڈسپلن شکنی کی مترادف ہے لہذا انہیں کمیٹی کے روبرو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چنا ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اجلاس کا احساس تھا کہ اگر قائدین کو کسی سے اختلاف ہو تو وہ پارٹی فورم میں بات چیت کرسکتے ہیں۔ جگا ریڈی کو عنقریب کمیٹی کے روبرو طلب کیا جائے گا ۔ چنا ریڈی نے کہا کہ جگا ریڈی کے خلاف تادیبی کارروائی ریاستی کمیٹی کے اختیار میں نہیں ہے۔ تاہم کمیٹی ان سے وضاحت طلب کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کو روانہ کردہ مکتوب کے افشاء کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ایراولی میں رچہ بنڈہ پروگرام کا فیصلہ مشاورت کے بغیر کرنے کی شکایت کرتے ہوئے جگا ریڈی نے سونیا گاندھی کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے ریونت ریڈی پر یکطرفہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ ریونت ریڈی پر سابق میں بھی جگا ریڈی نے کئی مرتبہ کئی برسر عام تنقید کرتے ہوئے بیان بازی کی تھی۔ اس معاملہ پر تادیبی کارروائی کمیٹی نے غور و خوض کے بعد انہیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چنا ریڈی نے کہا کہ نئے سال میں پارٹی میں ڈسپلن پیدا کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ جنگاؤں کے صدر ضلع کانگریس جے رگھوما ریڈی نے نوٹس کے جواب میں جو وضاحت کی ہے وہ اطمینان بخش نہیں ہے ، لہذا کمیٹی نے ان سے دوبارہ وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منچریال کے سابق رکن اسمبلی پریم ساگر راؤ کے حامیوں نے وی ہنمنت راؤ کی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔ اس معاملہ میں پریم ساگر راؤ سے کمیٹی بات چیت کرے گی ۔ حملہ کے موقع پر پریم ساگر راؤ موجود نہیں تھے۔ چنا ریڈی نے کہا کہ محبوب آباد میں پارٹی میں گروہ بندیوں کی شکایت ملی ہے ۔ ر