آرمور۔/5اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور وہPUCچیرمین جیون ریڈی مختلف عہدیداروں سے ویڈیو کالنگ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور انکے فرائض کی ان حالات میں صحیح طور پر رہنمائی کی جارہی ہے جیون ریڈی نے سرکاری عہدیدار ڈپٹی ڈی ایم ایچ او رمیش سے ویڈیو کال کر تے ہو ئے بات کی اور بتایا کہ جن افراد کو ابزرویشن کے تحت ہوم کوارنٹین میں رکھا گیا ہے انکا پابندی سے معائنہ کیا جائے اور گھر گھر جاکر جائزہ لینے کی طرف توجہ دلائی اور آرمور کے مختلف منڈل جات کی عوام کرونا بیماری کے علامات کے متعلق معلومات حاصل کی اور اپنے فرائض کو بہترین طریقہ پر انجام دیتے ہوئے عوام کے دلوں میں گھر کرنے کی طرف توجہ دلائی اس موقع پر ڈاکٹر ناگراج ڈینٹل سرجن بھی موجود تھے۔