یلاریڈی ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے منڈل رام ریڈی میں کناپور علاقہ پر کسان ویدیکا پروگرام میں شرکت کرکے ریاستی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرنے ملک بھر میں اسے کارنامہ بتایا۔ 60 سالہ کانگریس دور اقتدار میں جو انجام نہ دیا جاسکا وہ کام آج بی آر ایس انجام دے رہی ہے کہا۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر دسرتھ ریڈی، نائب صدر رویندر راؤ، سرپنچ راجا نرسا، نائب سرپنچ انجی ریڈی، کسان سمیتی منڈل صدر نارائینا ریڈی، و دیگر موجود تھے۔ رکن اسمبلی کناپور کو پہنچنے والے راستہ میں کناپور تانڈا کے پاس کانگریسی قائدین نے کار کے سامنے آکر احتجاج کرنے لگے اور 24 گھنٹہ مفت برقی کونسے کسانوں کو سربراہ کی جارہی ہے ثابت کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس قائدین کو پولیس نے حراست میں لے کر اسٹیشن منتقل کیا۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی منڈل کانگریس قائدین نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اسٹیشن کے روبرو دھرنا منظم کرکے پولیس کی کارروائی کو یکطرفہ بتایا اور مذمت کی۔ احتجاج کرنے والے ان قائدین میں موہن ریڈی، مہیندر ریڈی اور دوسروں کو پولیس نے اسٹیشن منتقل کیا۔
