رکن اسمبلی سنگاریڈی کی عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی ۔مسٹر چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی نے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے مسلم بھائوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ عید کی خوشیوں میں وہ بھی سب کے ساتھ شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے چنانچہ ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔ احتیاط ہی اس وباء کا علاج ہے۔ حکومت تلنگانہ وبا کی روک تھام کے لیے پہلے رات کا کرفیو نافذ کیا تاہم لہر کی شدت کو دیکھتے ہوے لاک ڈاون نافذ کیا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاون پر عمل کریں اور لاک ڈاون کے نرمی کے اوقات کار صبح 6 بجے تا 10 بجے میں بھی انتھاء ضروری ہو تو ہی گھر سے باہر نکلیں ورنہ گھر پر ہی رہیں۔ گھر پر رہنے سے نا صرف خود بلکہ اپنے گھر والے بھی محفوظ رہینگے۔ دوسری لہر اتنی شدید ہیکہ اگر گھر کا ایک فرد متاثر ہو رہا ہے تو گھر کے تمام لوگ بھی متاثر ہو رہے ہیں بے انتھاء مسائل اور مصائب کا شکار ہو رہے ہیں۔ بد قسمتی سے اس وباء کی وجہ سے ہم نے اپنے کئی عزیز اور دوست احباب کھو دئے ہے جس کا بہت افسوس ہے۔ حالت کی سنگینی کے مد نظر عوام احتیاط کریں۔ اگر کسی کو کورونا علامتیں ظاہر ہوں تو فوری دواخانہ سے رجوع ہوں۔