حیدرآباد۔ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے مجلسی رکن اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری کورونا سے متاثر ہونے کی توثیق کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاشاہ قادری دو دن قبل اعضاء شکنی کی شکایت پر خانگی ہاسپٹل سے رجوع ہوئے جہاں پر ان کے معائنے کئے گئے۔ ڈاکٹروں نے ان کا کوویڈ 19 ٹسٹ بھی کیا جس کے بعد یہ پتہ چلا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد مجلسی رکن اسمبلی اپنے مکان میں کورنٹائن ہوگئے ہیں جبکہ انہیں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
