رکن اسمبلی شکیل عامر پر بی جے پی کے الزامات مسترد

   

Ferty9 Clinic

بودھن : ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کونسلر محمد عبداﷲ اور شرت ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بودھن شہر اور اطراف و اکناف کے مواضعات اور اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے شکیل عامر ایم ایل اے بودھن کی نمائندگی پر ریاستی حکومت نے تقریباً 80 کروڑ روپئے کی رقم کی اجرائی عمل میں لائی جس کی سابقہ میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ محمد عبداﷲ نے بی جے پی قائد پرکاش ریڈی کی جانب سے ایم ایل اے بودھن پر عائد کردہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی قائد حلقہ اسمبلی بودھن میں جاری ترقیاتی کاموں سے عدم واقفیت کے سبب وہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں محمد امتیاز حسین ، عبدالحمید ، سید اشفاق علی، شیخ جاوید ، رویندر یادو ، گنگا دھر ارکان بلدیہ کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے سرگرم کارکنان بھی موجود تھے ۔