رکن اسمبلی شکیل عامر پر حملہ منصوبہ بند تھا : اے سی پی

   

بودھن۔/17 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن کرن کمار نے آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایم ایل اے بودھن شکیل عامر پر قاتلانہ حملہ کرنے گذشتہ روز شرفو نامی فرد کے مکان میں منصوبہ تیار کیا گیا تھا جس میں الطاف جس پر تاحال 12 مقدمات زیر دوراں ہونے اور سمیر روڈی شیٹر کے علاوہ مزید دو افراد بھی منصوبہ بندی میں حصہ لینے کا کمشنر پولیس بودھن کرن کمار نے انکشاف کیا اور انہوں نے بتایا کہ MLA شکیل عامر پر حملہ کرنے مہلک ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا جانے والا تھا ۔ اے سی پی نے مزید تفصیلات کا انکشاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کرنے کا اعلان کیا۔