رکن اسمبلی لکشما ریڈی کے ہاتھوں آسرا پنشن سرٹیفکیٹ کی تقسیم

   


جڑچرلہ۔ /23 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت نے غریب عوام کیلئے فلاحی اسکیمات کو عمل میں لاتے ہوئے غریب عوام کی بھلائی کیلئے ان اسکیمات کے ذریعہ ان کا سہارا بنتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے۔ آج بالا نگر منڈل کے مختلف مواضعات میں رکن اسمبلی جڑچرلہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی، پدا ریوتی، بوڑوگٹہ تانڈہ، مودم پلی، ایڈوگٹلا تانڈہ کے مستحق عوام میں نئے منظور شدہ 78 آسرا پنشن کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔