کوہیر۔ شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر محمد جلیل احمد آتما کمیٹی ڈائرکٹر محمد سلیم الدین نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نے رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ سے ظہیرآباد میں واقع ایم ایل اے کیمپ آفس پر ملاقات کرتے ہوئے شال پوشی اور گلپوشی کی ۔ بعد ازاں شیخ جاوید نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ کوہیر میجر گرام پنچایت کے تحت تقریباً محلہ جات میں سڑکوں اور سائیڈرین کی خستہ ہالی کی وجہ سے عوام کو مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس رحم سے رکن اسمبلی کے سڑکوں کی اور کوہیر کے دیگر بنیادی مسائل پر جمیع تفصیلی رپورٹس پیش کی گئی جس پر رکن اسمبلی مانک راؤ نے دیہی روزگار اسکیم کے تحت کوہیر کے لئے پہلی قسط میں 20 لاکھ روپئے جاری کروایا تھا اور اب دوسری قسط میں 50 لاکھ روپیوں کی منظوری کروائی۔ جس پر کوہیر گرام پنچایت کی جانب سے رکن اسمبلی سے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شالپوشی اور گلپوشی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولیات کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر شیخ جاوید نے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ اور بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد سے اظہار تشکر کیا۔