رکن اسمبلی مانک راؤ کے ہاتھوں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس کی تقسیم

   

ظہیرآباد۔24؍ اگسٹ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی کے مانک راؤ کے ہاتھوں ظہیرآباد استفادہ کنندگان میں جنھیں سخت مرض کی شکایت پر کارپوریٹ ہاسپٹل میں علاج و معالجہ کے لئے.90.000 ہزار روپیوں کا منظور شدہ چیف منسٹر ریلیف فنڈس امدادی چیک حوالے کیا گیا۔ رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں سڑک حادثات، ناگہانی واقعات عوام کی فلاح و بہود کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔ کئی افراد خاندان کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ دیا جارہاہے، حکومت کی جانب سے غریب عوام کی کارپوریٹ ہاسپٹل میں بہتر علاج کیا جارہا ہے۔ اس موقع سابق صدر ٹاون بی آریس پارٹی جناب سید محی الدین نامہ کرن یعصوب سابق صدر ٹاون بی آر ایس عبداللہ سابق کونسلر بلدیہ لاوین دیگر موجود تھے۔