رکن اسمبلی محبوب نگر کے ہاتھوں جونئیر کالج میں آر او پلانٹ کا افتتاح

   

محبوب نگر /5 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں عوامی حکومت نے تعلیمی نظام کی ترقی و استحکام کیلئے مسلسل اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ یہ وضاحت مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کی ۔ وہ آج گورنمنٹ گرلز جونئیر کالج میں ایم یو ڈی فنڈ سے نصب کردہ جدید آر او پلانٹ کا افتتاح کر رہے تھے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی ریاست میں تعلیمی انقلاب کیلئے زائد فنڈز مختص کرکے اسکولس اور کالجس کو سہولتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل کوثر جہاں ، موڈا چیرمین لکشمن یادو ، ظہیر اکبر ، خواجہ پاشاہ ، محسن ، میونسپل کمشنر مہیشور ریڈی و دیگر موجود تھے ۔