رکن اسمبلی ملکاجگری کے خلاف ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ

   

حیدرآباد۔24 ۔اگست (سیاست نیوز) ملکاجگری کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی مینم پلی ہنمنت راؤ کے خلاف ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 اگست کو مینم پلی ہنمنت راؤ کے مکان واقع دولا پلی میں بعض احتجاجیوں نے ہنگامہ آرائی کی تھی جس کے دوران دلت خاتون سے بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے خلاف جاری کئے گئے بیان پر احتجاج کرنے کیلئے بعض بی جے پی کارکن مینم پلی ہنمنت راؤ کے مکان پہنچے تھے ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔