انہدامی کارروائی میں رکاوٹ پر گالی گلوج کا ویڈیو وائرل ۔ غنڈہ عناصر رکاوٹ پیدا کر رہے تھے ‘ رکن اسمبلی
حیدرآباد21 ڈسمبر (سیاست نیوز) چارمینار کے مجلسی رکن اسمبلی ممتاز احمد خان پھر ایک مرتبہ تنازعہ میں گھرتے نظر آرہے ہیں۔ منگل کو سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں رکن اسمبلی انہدامی کارروائی کے دوران بعض افراد سے گالی گلوج کرتے دکھائی دیئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ہری باؤلی مغلپورہ علاقہ میں سڑک کی کشادگی کیلئے انہدامی کارروائی کا آغاز ہوا جس پر بعض مقامی افراد اس کی مخالفت کرتے ہوئے کثیر تعداد میں جمع ہوگئے ۔ جی ایچ ایم سی حکام نے چارمینار کے مجلسی رکن اسمبلی ممتاز احمد خان کو طلب کرلیا جس پر عوام نے ایم ایل اے سے ان کی ملکیت کے بارے میں تفصیلات بتائی ۔ اسی دوران ایم ایل اے جو جی ایچ ایم سی کے ساتھ انہدامی کارروائی میں سرگرم حصہ لے رہے تھے ،برہم ہوگئے ۔ بعض افراد نے اس کارروائی کو بغیر نوٹس کئے جانے پر اعتراض کیا ۔ ممتاز احمد خان نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے بعض افراد سے مبینہ طور پر گالی گلوج کی اور انہدامی کارروائی جاری رکھا ۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ جی ایچ ایم سی کے ڈپٹی سٹی پلانر نے بتایا کہ جن افراد کی جائیدادوں کو منہدم کیا گیا ، انہیںمعاوضہ دے دیا گیا تھا اور عدالت نے بھی ان کے قبضہ کو غلط قرار دے کر مزید کارروائی جاری رکھنے جی ایچ ایم سی کو اجازت دی تھی۔ انہدامی کارروائی سے متعلق سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے سلسلہ میں ربط پیدا کئے جانے پر رکن اسمبلی ممتاز احمد خان نے کہا کہ مغلپورہ کی عوام روڈ کی کشادگی نہ ہونے پر دشواریوں کا سامنا کر رہی تھی اور بعض قابضین حکومت سے معاوضہ حاصل کرنے کے باوجود رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بعض روڈی عناصر کی جانب سے انہدامی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے نتیجہ میں جی ایچ ایم سی حکام نے ان سے رابطہ قائم کرتے ہوئے مدد حاصل کی تھی۔ ب