رکن اسمبلی منوہر ریڈی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔8 ۔ستمبر (سیاست نیوز) پدا پلی کے رکن اسمبلی ڈی منوہر ریڈی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ منگل کی رات منوہر ریڈی کورونا پازیٹیو پائے گئے اور انہیں حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ منوہر ریڈی کورونا کی پہلی لہر میں بھی متاثر ہوئے تھے اور انہوں نے ویکسین کی دونوں خوراک حاصل کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی حضور آباد اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس کی مہم میں مصروف تھے۔ R
وہ مختلف دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی پروگراموں میں حصہ لے رہے تھے ۔ صحت کی خرابی پر ٹسٹ کرایا گیا اور وہ پازیٹیو پائے گئے ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ صحت اطمینان بخش اور مستحکم ہے۔ کورونا کا علاج شروع کردیا گیا ۔ R