میدک /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک کے نواحی منڈل حویلی گھن پور کے راج پیٹ پر ایس سی کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ جس کیلئے 5 لاکھ جاری کئے گئے ۔ اسی طرح واڑی گرام پنچایت پر روپ سنگھ تانڈہ برج کی تعمیر کیلئے بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ جس کیلئے 3 لاکھ کی اجرائی عمل میں آئی ۔ بعد ازاں محترمہ پدما ریڈی نے بڑگ پلی کا دورہ کیا جہاں بی آر ایس کے سرگرم کارکن کے نرسملو کی برقی شارٹ سے فوت ہونے پر بی آر ایس رکنیت ہونے پر پارٹی فنڈس سے 2 لاکھ روپئے کا چیک ورثاء کے حوالے کیا ۔ اس طرح گاجی ریڈی پلی کے سرگرم کارکن بی آر ایس شیو راملو جو ایک سڑک حادثہ میں فوت ہوگئے ۔ اس کے ورثاء کو بھی رکنیت سازی فنڈس سے 2 لاکھ کا چیک حوالے کیا ۔ اس موقع پر وائس چیرپرسن ضلع پریشد محترمہ لاونیا ریڈی ، صدرنشین حویلی گھن پور منڈل پریشد ایس نارائن ریڈی ، دیگر قائدین سرینواس ریڈی ، سریتا سائی گوڑ ، رام ریڈی ، چنا گوڑ ، ارچنا سرینواس بھی موجود تھے ۔