نارائن پیٹ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے ضلع کلکٹریٹ آفس میں ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی جانب سے تین لاکھ روپئے کے صرفہ سے 200 پی پی کٹس حوالے کئے ۔ اس سے قبل بھی رکن ا سمبلی نے کورونا وائرس کے روک تھام اور اشیائے ضروریہ کیلئے بھی 6 لاکھ 40 ہزار روپئے کا گرانقدر عطیہ دیا تھا ۔ ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا نے مذکورہ پی پی کٹس کو محکمہ صحت کے عہدیداروں کے حوالے کیا جو کورنٹان سنٹر اور آئسولیشن یونٹ میں محکمہ صحت کے عملہ میں ڈاکٹرس ان کٹس جو ضلع میں شدید ضرورت تھی استعمال کریں گے ۔ اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر محترمہ شیلجا ، ضلع پریشد سی ای او محترمہ کالیندنی و دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے پارٹی آفس میں ٹی آر ایس کی جانب سے پارٹی کارکنوں کے دئے ہوئے عطیات سے تقریباً 5 لاکھ روپئے کے راشن کٹس غریب خاندانوں میں تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ ٹی آر ایس پارٹی رفقاء بھی اس کار خیر میں بڑے پیمانے پر حصہ لیتے ہوئے گرانقدر عطیات جمع کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کے آغاز کے ساتھ ہی ضلع نارائن پیٹ میں کئی رضاکارا تنظیموں اداروں ، تجار حضرات نے نہ صرف اپنے طور پر عوام میں اشیاء ضروریہ کی تقسیم عمل میں لائی بلکہ بڑے پیمانے پر حکومت کو ماسک اور سائنٹائزر بھی حوالے کئے تاکہ سرکاری ملازمین کو استعمال کیلئے کوئی کمی درپیش نہ ہو ۔
