رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے کوویڈ ویکسین لی

   

نارائن پیٹ : رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے ضلع ہاسپٹل نارائن پیٹ کوویڈ ویکسین سنٹر میں ویکسین ( کوویڈ ٹیکا) لیا ۔ اس موقع پر ضلع ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ مسٹر ڈاکٹر ملک ارجن ، ٹی آر ایس ٹاؤن پریسیڈنٹ مسٹر راج وردھن ریڈی ایڈوکیٹ و دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔ رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے کوویڈ ویکسین لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین بے ضرر اور محفوظ ہے ، عوام کو ویکسین کے بارے میں غلط افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت 45 سال سے زائد عمر والے ہر شہری کو کوویڈ ٹیکہ مفت فراہم کرررہی ہے ۔ اس کے لئے منڈل سطح سے لیکر ضلع سطح تک ویکسین سنٹر عوام کے لئے کھولے گئے ہیں۔ اُنھوں نے بلاخوف و جھجک ویکسین حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ اُنھوں نے پارٹی کارکنوں اور قائدین کو بھی ا س سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔