رکن اسمبلی نارائن پیٹ پرنیکا ریڈی کی چیف منسٹر سے نمائندگی

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ /29 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے آج جوبلی ہلز، حیدرآباد میں چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ نارائن پیٹ کوڈنگل لفٹ پروجیکٹ کی تعمیر کے ایک حصے کے طور پر، نارائن پیٹ حلقہ میں دمارگیڈا منڈل،کو بھی اس پروجیکٹ سے فائدہ پہنچانے کے لئے نمائندگی کی ۔چٹم پرنیکا ریڈی نے کہا کہ انہوں نے چیف منسٹر سے کہا ہے کہ وہ پروجیکٹ کے ڈیزائن کو تبدیل کریں تاکہ نارائن پیٹ منڈل کے تمام تالاب اور دھنواڈا منڈل کے کچھ دیہاتوں کے تالاب پانی سے بھر جائیں۔ چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ نارائن پیٹ کے تمام تالابوں کو پانی سے بھر دیا جائے گا اور کھیتی باڑی اس طرح کی جائے گی کہ تمام دیہاتوں کی زمین سیراب ہو گی۔ الیکشن میں کئے گئے وعدے کے مطابق چیف منسٹر نے نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے اور اس پراجکٹ کی تعمیر دو سال کے اندر مکمل ہوجائے گی۔