نارائن پیٹ۔ یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے حلقہ کے مسائل کے سلسلے میں حیدرآباد میں ریاستی وزیر روڈاینڈ بلڈنگ وسنیماٹوگرافی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے نمائندگی کی کہ حلقہ کے مختلف دیہاتوں کے ساتھ ساتھ منڈل اور ضلع مرکز میں سڑکوں کو جدید بنانے اور نئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے فنڈس آلاٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ وزیر موصوف نے مثبت جواب دیا اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے فنڈز منظور کرکے حلقہ کی ترقی کے لیے اپنی پوری کوشش کرنے کا وعدہ کیا۔
