منچریال ۔ رکن اسمبلی چندر و گورنمنٹ وہپ مسٹر پی شمن کے والد ٹی آر ایس پارٹی سینئیر قائد مارکٹ کمیٹی چیرمین مٹ پلی مسٹر بی سریش ( 60 سال ) کا حال ہی میں 28 مئی کو مختصر علالت کے بعد دیہانت ہوگیا ۔ آج ایم ایل سی مسرز کے کویتا نے ریاستی وزیر منسٹر جگدیش ریڈی ، مسٹر سی ایچ ملاریڈی ، ایم ایل سی ، مسٹر سی ایچ راجو ، ایم ایل اے مسٹر راٹھوڑ ، باپو راؤ ، ایس پی جگتیال مسٹر سی ایچ شرما کے ہمراہ گورنمنٹ وہپ مسٹر بالکا شمن کے آبائی گاؤں ریگنٹہ ( مٹ پلی ) کے قیامگاہ پہونچکر انہیں پرسہ دیا ۔ مسٹر سریش کے دیہات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
نرمل میں تلنگانہ یوم تاسیس تقریب کا انعقاد
نرمل۔تلنگانہ ہنگامی دن کے موقع پر کیمپ آفس ، ضلعی پولیس آفس اور مسلح افواج کے دفتر میں سلامی وصول کرنے کے بعد ضلع ایس پی شری سی ایچ پروین کمار نے آج قومی پرچم کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے کورونا بیماری سے بچاؤ کے حصے کے طور پر فرائض انجام دینے والے افسران اور عملہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی رامریڈی ، اسپیشل برانچ انسپکٹر رمیش ، ڈی سی آر بی انسپکٹر رویندر ، سی سی ایس انسپکٹر رمیش بابو ، نرمل ٹاؤن سی آئی سرینواس ، آر آئی ایل وینکٹی ، کرشنجینیئولو ، آر ایس آئی ونود ، ایس آئی ، ایس بی اہلکار اور پولیس اہلکار شریک تھے۔