حیدرآباد : /23 نومبر (سیاست نیوز) چوپاڈنڈی کے رکن اسمبلی میڈی پلی ستیم کا قافلہ اتوار کو کوڈیمیال منڈل کے پوڈورو کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب قافلے میں شامل ایک کار مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے قافلہ میں شامل متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی ۔ گاڑیوں میں ایربیاگس رہنے کی وجہ سے اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ لیکن کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رکن اسمبلی ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کے طور پر اپنی تقرری کے بعد پوجا کرنے کنڈاگٹہ جارہے تھے ۔ رکن اسمبلی کو بھی کوئی زخم نہیں آئے ۔ ش