حیدرآباد۔7 ۔جولائی (سیاست نیوز) نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹ نے ٹی آر ایس کے خیریت آباد رکن اسمبلی دانم ناگیندر اور ان کے ڈرائیور کو 2013 ء کے ایک کیس میں قصوروار پائے جانے پر 6 ماہ کی سزا اور ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2013 ء میں دانم ناگیندر اور ان کے ڈرائیور ارجن نے علاقہ بنجارہ ہلز میں ایک تنازعہ کے دوران پولیس سے بحث کے بعد وہاں پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے بعض افراد کو زد و کوب کیا تھا جس کے نتیجہ میں پولیس بنجارہ ہلز نے تعزیرات ہند کی دفعہ 323 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور سال 2020 ء میں ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے مقدمات کی سماعت کے لئے قائم کی گئی ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی اور سماعت مکمل ہونے پر خصوصی جج سی ایچ آر ورا پرساد نے دانم ناگیندر کو قصوروار پائے جانے پر 6 ماہ کی سزا اور ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا اور اس کی اپیل کے لئے ایک ماہ کا وقت بھی فراہم کیا گیا ہے۔