رکن اسمبلی ڈی وٹھل ریڈی کی سالگرہ‘ چیف منسٹر نے مبارکباد دی

   

بھینسہ۔ 6؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ بھینسہ میں بی آر ایس icon گروپ کی جانب سے مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ضلع نرمل بی آر ایس صدر کی 69 ویں سالگرہ تقریب کا پرجوش انداز میں انعقاد عمل میں لایا گیا جہاں عبدالواسیع رسول سابقہ ٹاؤن یوتھ صدر نے کیک کاٹ کر مبارکباد پیش کی۔ اس تقریب میں بی آر ایس قائدین سید جاوید ، سائی ناتھ ، بھوجارام ، محمد منیرالدین ، عبدالقدیر ، احمد بلعلہ مؤذن مسجد پنجہ شاہ ، رشید خان ، احمد علی خان المعروف گْنّو بھائی ، عقیل خان، ابونصیر، شیخ فاروق ، عبدالکریم ایس کے آر ، سید عاطف ، محمد رئیس کے علاوہ دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ علاوہ ازیں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کو تلنگانہ وزیراعلیٰ کے سی آر نے بھی اپنے چیمبر میں شالپوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر امکنہ و قانون اے اندرا کرن ریڈی و دیگر بھی موجود تھے۔