رکن اسمبلی کا مشورہ قابل قبول نہیں

   

شراب کی دوکانوں کی خاطر‘ لائبریری کیلئے علحدہ دروازے کی تجویز کی مذمت

کلواکرتی ۔ 29؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ایم ایل اے جے پال یادو سے آج یہاں کے نوجوانوں نے لائبریری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے شراب کی دوکات کی منتقلی کے لئے مطالبہ کیا تو ایم ایل اے نے کہا کہ لائبریری کے لئے ایک علحدہ دروازہ بس اسٹانڈ کے احاطہ سے کھولنے کے لئے کوشش کرنے کا تیقن دیا جس پر ناراض یہ نوجوانوں نے بتایا کہ گذشتہ دو سال سے اس جانب توجہ دلائی جا رہی ہے لیکن یہ قائدین و دیگر ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور ہمیشہ سمجھ سے باہر مشورہ دیتے رہے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی کارکنوں کی مدد اور سہولت کے لئے شراب کی دوکانوں کی منتقلی عمل میں نہ لا کر طلبہ و طالبات کو اور عوام کو دوسرے راستے اختیار کرنے کی ترغیب دینا قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں عوام طلبہ و طالبات لائبریری کے سامنے سے دوکانات منتقلی چاہ رہے ہیں وہیں پر ایم ایل اے کا دوسرا راستہ بتانا صحیح نہیں ہے ۔ شراب کی دوکانات کہیں بھی ہو اس کے شوقین وہاں تک پہنچ جاتے ہیں لیکن لائبریری وہی جگہ ہو جہاں بلا تکلیف بالا خوف و خطر طالبات خواتین طلبہ اور عوام بآسانی پہنچ سکے اس لئے جلد سے جلد دوکانات کی منتقلی عمل لائی جائے ۔