چیف منسٹر سے ملاقات، دیگر پارٹیوں کی بھی شمولیت
گدوال : 6جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گدوال بی آر ایس رکن اسمبلی بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی نے ریاست کی حکمران جماعت کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک ماہ سے رکن اسمبلی گدوال بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی نے اپنے سیاسی مستقبل کو لیکر مقامی پارٹی کارکنوں کے ساتھ کافی غور وخوض کے بعد آج صبح ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی اور ریاست تلنگانہ کانگریس انچارج دیپا داس منشی کی موجودگی سی ایم کیمپ آفس میں کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہن کر شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے رکن اسمبلی بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی کو کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا۔۔اس موقع پر رکن اسمبلی گدوال بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی کے ساتھ کئی پارٹی کارکنوں وکونسلرس نے بھی پارٹی شمولیت اختیار کی۔یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور رکن اسمبلی گدوال بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی سابق میں تلگودیشم پارٹی میں تھے اور دونوں میں کافی دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے مجالس مقامی ایم ایل سی انتخابات میں چیف ریونت ریڈی کو رکن قانون ساز کونسل بنانے میں تلگو دیشم پارٹی کی طرف رکن اسمبلی گدوال بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی نے بہت ساتھ دیا تھا۔رکن اسمبلی گدوال بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی کی پارٹی میں شمولیت کے وقت انکے ساتھ وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ جو کہ رکن اسمبلی گدوال کے خاص ہمدرد رہے ہیں۔