رکن اسمبلی کوشک ریڈی کو پاگل خانہ میں ڈال دیا جائے

   

دلت رہنما کے سری ہری کی توہین کیخلاف کانگریس اقلیتی قائد محمد تاج الدین کا ریمارک
کریم نگر ۔ 31 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد تاج الدین ضلع کانگریس میناریٹی سیل نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ حضورآباد کے ایم ایل اے پاڈی کوشک ریڈی کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے انہیں فوری طور پر ایرا گڈا کے پاگل خانے میں داخل کیا جائے، یہ مطالبہ محمد تاج الدین نے ضلع کانگریس مائنارٹی سیل کی جانب سے ریاستی حکومت سے کیا ہے۔ مسٹر کڈیم سری ہری جو ایک دلت سینئر لیڈر، سابق ریاستی وزیر، ایم پی اور موجودہ ایم ایل اے ہیں، اور جنہیں 40 سال کا سیاسی تجربہ حاصل ہے، ایسے بڑے رہنما کو اسمبلی کے اندر، معزز اسپیکر، وزراء اور ایم ایل ایز کے سامنے ایک گلی کے غنڈے اور ڈاکو کی طرح “گولی مار دوں گا” کا اشارہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ایک معزز ایم ایل اے ہو کر اس طرح کی گھٹیا حرکتیں کرنے والے شخص کو ایم ایل اے کے عہدے سے برطرف کیا جائے اور ایک دلت رہنما کی توہین کرنے والے اس شخص کو پاگل خانے میں داخل کیا جائے۔ اس کے خلاف پہلے سے بھی مجرمانہ تاریخ (420) موجود ہے۔ اس نے ایک ضلع کے اعلیٰ پولیس افسر کو ذات کے نام پر “ترکوڈو” کہہ کر تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا، جو سب کو معلوم ہے۔اب یہ شخص اعلیٰ ذات سے ہونے کے غرور میں ایس سی، بی سی اور مائنارٹی طبقات کو نشانہ بناتے ہوئے ناشائستہ سے بات کر رہا ہے اور کے سی آر، کے ٹی آر کے سامنے اپنی پہچان بنانے کے لیے پاگل پن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ایسے شخص کو کے سی آر اور کے ٹی آر کو ٹی آر ایس پارٹی سے نکال دینا چاہیے اور اسے ایرا گڈا کے پاگل خانے میں داخل کرنا چاہیے۔ورنہ حضورآباد اسمبلی کا نام بدنام کرنے والے اس پاگل غنڈے کو حضورآباد کے عوام اپنے علاقے میں قدم رکھنے نہ دیں، یہ گزارش ضلع کانگریس مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی۔