رکن اسمبلی کو جال میں پھانسنے کی کوشش ناکام

   

نصف شب کال ، ایمرجنسی کال سمجھ کر وصول کرنے پر خاتون کی عریاں ویڈیو
حیدرآباد ۔ 19 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبردھوکہ بازوں کی جانب سے رکن اسمبلی کو جال میں پھانسنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ آدھی رات کو انجان خاتون کے عریاں ویڈیو کال سے رکن اسمبلی چوکس ہوگئے اور فون کال کو کٹ کرنے کے بعد فوری اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ رکن اسمبلی جن کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔ ریاست کی حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے اور کریم نگر ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ آدھی رات کو اس رکن اسمبلی کے فون پر رنگ ہوئی اور انہوں نے آدھی رات آئے فون کو ضروری اور کسی ضرورتمند کا تصور کرتے ہوئے ریسیو کرلیا جس کے بعد انہوں نے دیکھا کہ فون پر ایک خاتون عریاں حالت میں بات کررہی ہے۔ اسی کال پر خاتون کو عریاں حالت میں بات کرتا دیکھ کر رکن اسمبلی حیران رہ گئے اور فوری فون کال کو منقطع کردیا۔ رکن اسمبلی کو شبہ ہیکہ کسی نے ان کی شبیہہ بگاڑنے کی سازش کے تحت ایسا کیا جبکہ سائبر کرائم پولیس کا ماننا ہیکہ ہوسکتا ہے رکن اسمبلی کا شک درست ہو لیکن اکثر سائبر دھوکہ باز ایسی چال چلتے ہیں اور شہریوں کی عزت سے کھلواڑ کے نام پر دھمکیاں دیتے ہوئے لاکھوں روپئے لوٹ لئے جاتے ہیں۔ تلنگانہ سائبر سیکوریٹی بیورو نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ع