رکن اسمبلی کی کورونا سے موت

   

چینائی، 10جون (سیاست ڈاٹ کام) تامل ناڈو میں حزب اختلاف جماعت ڈی ایم کے کے رکنِ اسمبلی جے آنبازھاگن کا چہارشنبہ کی صبح کورونا انفیکشن کے باعث انتقال ہوگیا۔وہ 62 سال کے تھے ۔ وہ تمل ناڈو کے پہلے رکنِ اسمبلی ہیں جن کی کورونا انفیکشن کے باعث موت ہو گئی ۔ وہ ڈی ایم کے کے سابق رکن اسمبلی جئے رامن کے بیٹے تھے ۔ انبازھاگن تمل ناڈو کی چیپک تروولیکینی اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی تھے ۔اس سے قبل وہ ٹی نگر نشست 2001 میں اورچیپک سیٹ سے 2011 اور 2016 میں بھی رکن اسمبلی رہے چکے ہیں تھے ۔