حیدرآباد۔8۔نومبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی کے مینجنگ ڈائرکٹر سجنار نے شادنگر میں رکن اسمبلی کے حامیوں کی جانب سے آر ٹی سی ڈرائیور پر حملہ کی کوشش کے واقعہ کا سخت نوٹ لیا ہے ۔ انہوں نے آر ٹی سی بس روک کر ڈرائیور پر حملہ کی کوشش کرنے اور دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کی پولیس کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادنگر پولیس نے رکن اسمبلی کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ آئی پی سی کی دفعہ 341 ، 353 ، 506 اور 290 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ سجنار نے ٹوئیٹر پر مقدمہ درج کئے جانے کی اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے آگے سب برابر ہیں۔ واضح رہے کہ کل شادنگر کے قریب ایک رکن اسمبلی کے حامیوں نے کار کو سائیڈ نہ دیئے جانے پر برہم ہوکر آر ٹی سی ڈرائیور پر حملہ کی کوشش کی تھی ۔ ر