رکن اسمبلی کے قافلہ پرکانگریس کارکنوں کا انڈوں اور ٹماٹر سے حملہ

   

حیدرآباد۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم علاقہ میں آج اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب این ایس یو آئی کارکنوں نے مقامی ٹی آر ایس رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی کے قافلہ کو روک لیا اور ان کی کار پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے ۔ بیروزگار نوجوانوں کے حق میں احتجاج کرنے والے یوتھ کانگریس کارکنوں پر ابراہیم پٹنم میں حملہ کے خلاف این ایس یو آئی نے احتجاجاً رکن اسمبلی کے قافلہ کو روک لیا ۔ دو دن قبل رکن اسمبلی کے کیمپ آفس کا گھیراؤ کرنے والے صدر ضلع یوتھ کانگریس روی کانت گوڑ اور ان کے حامیوں پر رکن اسمبلی کے غنڈوں نے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا تھا۔ حملہ آوری کے خلاف پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ این ایس یو آئی نے متعلقہ پولیس سے شکایت کی۔ کئی دن تک پولیس کی عدم کارروائی کے بعد این ایس یو آئی رنگا ریڈی ضلع کے قائدین نے رکن اسمبلی کے قافلہ کو روک دیا۔ احتجاجی کارکنوں نے رکن اسمبلی اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ پولیس نے احتجاجیوں کو راستہ سے ہٹانے کی کووش کی لیکن ناکامی ہوئی ۔ رکن اسمبلی کے حامیوں نے این ایس یو آئی کارکنوں پر حملہ کیا ، کافی دیر تک احتجاج جاری رہا ۔ بعد میں پولیس کی مدد سے رکن اسمبلی روانہ ہوگئے ۔ر