بودھن۔ شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن نے آج حلقہ اسمبلی بودھن شہر اور مواضعات ایڈپلی رنجل کے تقریباً 155 افراد میں ایک کروڑ 55 لاکھ 17 ہزار 980 روپئے رقم پر مبنی فی کس ایک لاکھ ایک سو سولہ روپیوں پر مشتمل انفرادی طور پر تیار کئے گئے شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر فلورلیڈر بلدیہ رادھا کرشنا ، ارکان بلدیہ شرت ریڈی ، عبداللہ شیخ جاوید اور مقصود پاشاہ ، عبدالرحمن کے علاوہ حلقہ اسمبلی بودھن سے تعلق رکھنے والے سرپنچ ، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی پی اور دیگر قائدین و سرگرم قائدین موجود تھے۔