رکن اسمبلی کے ہاتھوں شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم

   

بودھن : شکیل عامر رکن اسمبلی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ رکاس یپٹ میں مستحق افراد میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کے تحت منظورہ72 لاکھ 884ہزار 448 روپئے رقم پر مبنی چیکس 728 افراد میں تقسیم کئے ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سارے ملک میں کہیں بھی کسی بھی ریاست میں غریب افراد کے بچوں کی شادی کیلئے اس قدر بھاری رقمی امداد کسی حکومت کی جانب سے فراہم نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے معزز چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی غریب افراد و کسانوں کیلئے شروع کی گئی اسکیمات کی بھرپور ستائش کی ۔ اس موقع پر آر ڈی او بودھن راجیشور ، تحصیلدار غفار میاں چیرپرسن بلدیہ ٹی پدما وائس چیرمین ، محمد احتشام سہیل کمشنر بلدیہ ارکان بلدیہ و دیگر افراد موجود تھے ۔