رکن اسمبلی کے ہاتھوں طلبہ میں شوز کی تقسیم

   

جڑچرلہ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی نے آج میڑچل منڈل کے موضع میں ضلع پریشد ہائی اسکول اور پرائمری اسکول کے طلباء و طالبات میں آج شوز کی تقسیم کرتے ہوئے اسکول کے احاطے میں سبزہ دار پودے بھی لگائے ۔ اس موقع پر ولبھ راو پلی ضلع پریشد اسکول اور پرائمری اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس و اسکولی طلبہ و طالبات کے علاوہ اسکولس کے اساتذہ و اسٹاف موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جڑچرلہ کے ساتھ جڑچرلہ منڈل کی MEO منجولہ دیوی کے علاوہ ولبھ راؤ پلی کے سرپنچ اور کانگریس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔