رکن اسمبلی گدوال کی ڈپٹی کلکٹر سے ملاقات

   

گدوال ۔ گدوال ضلع مستقر میں دفتر کلکٹر میں رکن اسمبلی مسٹرر بنڈل کرشنا موہن ریڈی نے ڈپٹی کلکٹر سری ہرشا سے ملاقات کی اور گدوال ٹاؤن کے مختلف مسائل پر بات چیت کی ضلع کلکٹر کو رکن اسمبلی نے بتایا کہ گدوال حلقہ میں سی سی سڑک کے متعلق واقف کروایا اور زیر التواء کاموں کو بھی بتایا۔ بالخصوص ’’ہمارا گاؤں ہمارا مدرسہ‘‘ پروگرام میں مدارس کی ترقی کے لئے پوری کوشش کرنی چاہئے اور طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں خصوصی دلچسپی لینی چاہئے۔ اس پروگرام میں پنچایت راج انجینئرنگ شعبہ کے اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔