گلبرگہ ۔ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی محترمہ کنیز فاطمہ قمر الاسلام کی بینکویٹ فنکشن ہال، گلبرگہ میں دعوت افطارمنعقدہ 23اپریل میں کثیر تعداد میں روز داران ، معززین شہر اور کانگریسی قائیدین ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے قائد اپوزیشن راجیہ سبھا اور ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نائب صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی و سابق وزیر کرناٹک نے شرکت کی ۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی یوتھ ونگ کے صدر محمد حارث نلپاڑ،رکن اسمبلی بیدر مسٹر رحیم خان، رکن راجیہ سبھا جناب سید ناصرحسین ، رکن اسمبلی افضل پور ایم وائی پاٹل رکن اسمبلی جیورگی ڈاکڑ اجئے سنگھ ، مسرز بی آر پاٹل، مظہر حسین ، سجاد مانیال ۔ مکرم خان، ، سابق رکن قانون ساز کونسل مسٹر الم پربھو پاٹل ،صدر ضلع کانگریسکمیٹی گلبرگہ انجنئیرجگ دیو گتہ دار ، واحد علی فاتحہ خوانی ، ، مظہر خان ، سینئیر کانگریس لیڈران و کارپوریٹرس، کے علاوہ محترمہ کنیز فاطمہ کے حامیوں کی کثیر تعداد اس دعوت افطار میں شریک تھی ۔ اس موقع پر جناب فراز الاسلام نے مہمانان کی گل پوشی کرتے ہوئے ان کا استقبال اور خیر مقدم کیا ۔