نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور پھولانگ چوراستہ پر فٹ پاتھ کے تعمیری کاموں اور کھجور کے درختوں کی افزائش کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی ۔ گنیش گپتا نے کارپوریشن کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ موسم گرما کے پیش نظر کھجور کے درختوں کی افزائش کیلئے پانی کی سربراہی کو انجام دینے کی خواہش کی ۔ بعدازاں انہوں نے ان کے والدکے نام سے گذشتہ 14 دنوں سے کوویڈ کے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو گھر گھر پہنچ کر دوپہر کے کھانے کی فراہمی کئے جانے والے عمل کا جائزہ لیا ۔ مسٹر گنیش گپتا نے بتایا کہ ہر روز 1500تا 2000 افراد کو دوپہر کا کھانا 8 مقامات پر گھر گھر پہنچ کر اور دواخانہ پہنچ کر پہنچایا جارہا ہے اور اس کی انجام دہی کیلئے 70 افراد کام کررہے ہیں سال گذشتہ بھی مسٹر گنیش گپتا نے 45 دن تک اس عمل کو انجام دیا تھا۔