نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتانے آج پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی اسکیم کے آغاز پر پرگتی بھون میں ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی ، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ 3؍ جون سے 18؍ جون تک 15 روز تک ضلع میں پٹنا پرگتی ، پلے پرگتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کے تحت زیر التواء کاموں کو منصوبہ بند طریقہ سے مکمل کیا جائیگا اور نظام آباد اربن میں زیر التواء کاموں کی تکمیل کیلئے نمائندگیاں کرنے والے عوام کو اس اسکیم کے تحت فائدہ پہنچایا جائیگا ڈیویژنوں میں موجودہ مسائل کو حل کیا جائیگا اور سرسبز و شاداب کاموں کو انجام دیا جائیگا اور سڑکوں کی تعمیر کے ذریعہ اوپن جم و دیگر کاموں کو تکمیل کیا گیا ہے اور اس مرتبہ ایک وقت میں منصوبہ بند طریقہ سے ان کامو ں کو مکمل کیا جائیگا۔