رکن اسمبلی گنیش گپتا کو تہنیت کی پیشکشی

   

نظام آباد :7 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نظام آباد مسٹر بیگالہ گنیش گپتا کی بہترین کارکردگی اور چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے گنیش گپتا کی جانب سے شہر کی ترقی کیلئے انجام دئیے جانے والے کاموں سے مطمئن ہوتے ہوئے شہر کو مزید ترقی دینے اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دینے کیلئے 100 کروڑ روپئے منظور کئے جانے پر مئیر نیتو کرن ، ڈپٹی مئیر ادریس خان ، کارپوریٹرس نے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مسٹر گنیش گپتا کی تہنیت پیش کی ۔ مئیر نیتو کرن ، ڈپٹی مئیر ، کارپوریٹرس نے گنیش گپتا کے کیمپ آفس پہنچ کر ان سے ملاقات کی ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نظام آباد کے دورہ کے موقع پر نظام آباد میں انجام دئیے جانے والے کاموں پر چیف منسٹر کی جانب سے اطمینان بخش کا اظہار کئے جانے پر زبردست ستائش کرتے ہوئے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ۔ چیف منسٹر سے گذارش کرنے پر چیف منسٹر نے100 کروڑ روپئے صر ف نظام آباد اربن کیلئے منظور کیا ہے جبکہ دیگر 8 اسمبلی حلقوں کیلئے 10 کروڑ روپئے منظور کیا ہے اس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ چیف منسٹر، گنیش گپتا کی کارکردگی سے مطمئن ہے ۔