رکن اسمبلی گنیش گپتا کی کے ٹی آر سے ملاقات

   


نظام آباد ۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج وزیر بلدی نظم و نسق و ٹی آرایس پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما رائو سے آریہ ویشیا طبقہ کے قائدین کے ساتھ ملاقات کی اور منوگوڑ میں ٹی آرایس امیدوار پربھاکر ریڈی کی تائید کا اعلان کیا ۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا کی قیادت میں آریہ ویشیاکے ریاستی صدر لکشمی نارائنا ، ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین جی سرینواس کے ہمراہ کے ٹی راما رائو سے ملاقات کی اور منو گوڑ انتخابات میں ٹی آرایس امیدوار پربھاکرریڈی کی کامیابی کیلئے آرویہ ویشیاء کی جانب سے مکمل تائید کا اعلان کرتے ہوئے ان کی تائید میں مہم چلانے کا بھی اعلان کیا جس پر مسٹر کے ٹی راما رائو نے اظہارتشکر کیا ۔