یلاریڈی : رکن اسمبلی مسٹر نریندر نے یلاریڈی مستقر کے سرکاری دواخانہ میں نونہالوں کو پولیو خوراک پلاتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا۔ انھوں نے اس موقع پر دواخانہ سپرنٹنڈنٹ رویندر موہن کے ساتھ مل کر دواخانہ کا معائنہ کرکے تمام مسائل کا جائزہ لیا۔ دواخانہ کو درپیش مسائل ریاستی وزیر سے نمائندگی کرکے حل کرنے کا تیقن دیا اور دواخانہ سے رجوع ہونے والے عوام کا بہترین علاج کرکے طبی خدمات انجام دینے کی صلاح دی۔ حکومت تمام غریبوں کے لئے طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ہر سرکاری دواخانہ میں سہولتوں کو فراہم کیا ہے۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا، زرعی سوسائٹی چیرمین نرسمہلو، قائد محمد عمران، ساجد رکن معاون میونسپل شیخ مجیب الدین اور دوسرے موجود تھے۔
