یلاریڈی ۔ 12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی زرعی سوسائٹی وائس چیرمین پرشانت گوڑ نے آج رکن اسمبلی مدن موہن راؤ سے ملاقات کرکے میمورنڈم پیش کرتے کہا کہ لنگا ریڈی پیٹ علاقہ میں سروے نمبر 692 اور 695 پر زرعی سوسائٹی کی متعلقہ 16 گنٹہ اراضی قبضہ کا شکار ہو رہی ہے جس کی شکایت کئی مرتبہ تحصیلدار سے کرنے پر بھی کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ پرشانت گوڑ نے اس تعلق سے متعلقہ عہدیداروں کو اراضی کے تحفظ کے لئے احکامات جاری کرکے زرعی سوسائٹی کی جائیداد کو بچانے کی رکن اسمبلی سے اپیل کی ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائد چنا لکشمن، سائی بابا، گوپی کرشنا، ونود گوڑ، تروپتی، شنکر، بٹلا سریندر و دیگر موجود تھے۔