رکن اسمبلی یلاریڈی کی جانب سے خواتین کو ساڑی کا تحفہ

   

یلاریڈی ۔ رکن اسمبلی سریندر نے عالمی یوم خواتین کا مستقر کے ایم آر پی فنکشن ہال پر بڑے پیمانے پر تہنیتی تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے ڈیویژن کے جملہ سات منڈلوں سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری خدمات انجام دے رہے ہزاروں خواتین کو ایک جگہ جمع کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیمات سے واقف کروایا ۔ رکن اسمبلی سریندر نے اپنے ذاتی خرچ سے پروگرام میں شریک خاتون کو ایک ساڑی کا تحفہ دیا ۔ اس موقع پر مقامی قائدین میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا ، پرتاب ریڈی ، محمد عمران ساجد ، شیخ مجیب الدین ، جلندھر ریڈی ، ستیش کمار ، رادھا وٹھل ، لاونیا ، شمیم النساء بیگم ، اور کئی منڈلوں کے خواتین قائدین موجود تھے ۔