آرمور ۔آرمور کے نو منتخبہ انجمن تنظیم المسلمین مرکزی کمیٹی کے ذمہ داروں نے رکن اسمبلی آرمور وپی یو سی چیرمین جیون ریڈی سے حیدرآباد پہنچ کر انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور آرمور مسلم مائنارٹیز کے مختلف مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے تحریری یاداشت پیش کی گئی اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے صدر محمد معین الدین نے رکن اسمبلی جیون ریڈی کو بتایا کہ آرمور عیدگاہ کی ترقی کے لئے آپ نے 25 لاکھ روپئے منظور کروائے ہیں اسکا ٹنڈر ہوچکا ہے لیکن ابھی تک تعمیری کاموں کا آغاز نہیں کیا گیا اسکے علاوہ آرمور کے مختلف مساجد کے لئے رقمی منظوری کا ذکر کیا اور ماہ رمضان تک ان کاموں کو مکمل کرنے کے لئے نمائندگی کی اس طرح آرمور کے اردو میڈیم ڈگری کالج اور گرلز اردو میڈیم جونیر کالج کے لئے لکچرر کے تقرر کے علاوہ آرمور کے قدیم قبرستان کی صفائی زراعت نگر قبرستان کے لئے ترقیاتی فنڈز شادی خانہ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کرنے اور آرمور میں مسلمانوں کی کثیر آبادی کے لئے قبرستان کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے 5 ایکر اراضی مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر رکن اسمبلی نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اس موقع پر کمیٹی نائب صدر محمد عتیق معتمد عبدالرحمن، شریک معتمد حسین جابری خازن محمد ساجد،عبدالخلیل اور دیگر موجود تھے۔