رکن بی سی کمیشن کا دورہ جگتیال، مخصوص طبقات سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

جگتیال۔/10جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی بی سی کمیشن رکن مسٹر وی کرشنا موہن راؤ جگتیال ضلع کے مختلف منڈل کے دو روزہ دورہ پر آج جگتیال ضلع کے مختلف منڈلوں کے دو روزہ دورہ پر جگتیال کنڈا گٹو اور جگتیال منڈل کا دورہ کرتے ہوئے لوہار اور دیگر طبقات سے ملاقات کی اور ان کی زندگیوں کے گذر بسر اور دیگر تفصیلات حاصل کی، ان کے ہمراہ بی سی ویلفیر محکمہ کے عہدیداران اور محکمہ ریونیو کے عہدیداران تھے، انہوں نے میڈیا سے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے دس طبقات کو بی سی طبقات میں شامل کرنے کی ریاستی حکومت کو نمائندگی پر ریاستی بی سی کمیشن گزشتہ ماہ 29 جون تا 5 جولائی حیدرآباد میں تحقیقات کا آغاز کیا اور 9 جولائی تا 11 جولائی تین روزہ مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے ان طبقات کی تفصیلات اور ان کی معاشی تعلیمی اور روزگار کے متعلق تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو بہت جلد مناسب رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہیں بی سی طبقہ کے کونسے زمرے میں شامل کیا جائے فیصلہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں رائیکل منڈل پائی مڈگو موضع کے دورہ پر روانہ ہوئے اور جگتیال ضلع کے کورٹلہ اور مٹ پلی منڈل کا دورہ کرتے ہوئے ان طبقات کے خاندانوں سے ملاقات کرنے کی بات کہی ۔ اس موقع پر نمائندہ سیاست کی جانب سے مسلم میناریٹی تحفظات کے سلسلہ میں سوال کرنے پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی تحفظات فراہم کرنے سے متعلق مناسب جواب نہیں دیا۔ اس طرح معاشی پسماندہ طبقات کو وزیر اعظم نے BC-E سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے احکامات کے باوجود جگتیال ضلع میں محکمہ ریونیو کی جانب سے BC-E سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کی بات پر عہدیداران سے بات کی جائے گی ۔ اس موقع پر وہ رائیکل منڈل کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی تحصیلدار ترمل راؤ اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔