نرمل : 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے معروف قائد رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جے سنتوش کمار نے آج صبح ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی سے ان کی رہائش گاہ گچی بائولی حیدرآباد پہنچ کر ملاقات کی۔ دونوں قائدین کے درمیان ہریتا ہارم پروگرام کی کامیابی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں سنتوش کمار نے ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کی رہائش گاہ پر شجرکاری کی ان کی آمد پر ریاستی وزیر کے فرزند ٹی آر ایس یوتھ لیڈر مسٹر گوتم ریڈی کے علاوہ وزیر موصوف کی بہو دیویا ریڈی نے سنتوش کمار کا استقبال کیا۔